the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 28 جولائی (یو این آئی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی اور ایسٹ انڈیا کمپنی میں کوئی فرق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح ایسٹ انڈیا کمپنی ہندوستانی شہریوں کو شک کی نظر سے دیکھتی تھی ٹھیک اُسی طرح بی جے پی بھی ملکی عوام پر شک کرتی ہے اور ان کی اسرائیلی سافٹ ویئر 'پیگاسس' کے ذریعے جاسوسی کرتی ہے۔
محبوبہ مفتی نے بدھ کو یہاں اپنی جماعت کے 22 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا: 'جس طرح ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان پر حکومت کی تھی، اُسی طرح بی جے پی ملک پر حکومت کر رہی ہے۔ یہ لوگ ہر انسان پر شک کرتے ہیں'۔
انہوں نے اسرائیلی سافٹ ویئر 'پیگاسس' کا نام لئے بغیر کہا: 'اسرائیل مشینری بناتا ہے اور بی جے پی اس کا استعمال لوگوں پر نظر رکھنے کے لئے کرتی ہے۔ یعنی بی جے پی اور ایسٹ انڈیا کمپنی میں کوئی فرق نہیں ہے'۔
ان کا مزید کہنا تھا: 'ایسٹ انڈیا کمپنی ہندوستان کے لوگوں کو شک کی نظر سے



دیکھتی تھی اُسی طرح بی جے پی بھی ملکی عوام کو شک کی نظر سے دیکھتی ہے'۔
محبوبہ مفتی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر بھارت زمین پر قبضے کرنے والے ملک چین سے بات چیت کر سکتا ہے تو پاکستان سے مذاکرات کرنے میں کیا حرج ہے۔
انہوں نے کہا: 'میں کہتی ہوں کرو پاکستان کے ساتھ بات چیت۔ سری نگر مظفرآباد اور پونچھ راولاکوٹ راستے کے ذریعے پھر سے تجارت شروع کرو۔ کیوں نہیں کرو گے؟'
ان کا مزید کہنا تھا: 'آپ تو چین کے ساتھ روز بات کرتے ہو۔ وہ چین جس نے ہماری زمین پر قبضہ کیا ہے۔ آپ نہیں مانتے ہو تو میں کیا کروں؟ مگر قبضہ تو کیا ہے انہوں نے'۔
محبوبہ مفتی نے کشمیری نوجوانوں سے بندوقیں نہ اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: 'کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ یہاں کے زیادہ سے زیادہ نوجوان بندوق اٹھائے تاکہ انہیں ظلم کرنے کا موقع ملے۔ اس لئے میں اپنے نوجوانوں سے گزارش کرتی ہوں کہ بندوق مت اٹھائو۔ مارے جاتے ہو اور پیچھے تمہارے ماں باپ رہ جاتے ہیں۔ آپ ہمت اور حوصلہ برقرار رکھو۔ اس وقت ہماری آواز کافی مضبوط ہے'۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.