نئی دہلی 14 اگست (یو این آئی) وزارت خارجہ نے جمعرات کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اگلے ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ جانے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہاں ہفتہ وار بریفنگ میں مسٹر مودی کے امریکی دورے کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا
کہ ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ آیا وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ جائیں گے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں میڈیا میں خبریں آرہی ہیں اس لیے یہ وضاحت ضروری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ میڈیارپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے مسٹر مودی کے امریکی دورے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔