the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پٹنہ 03 اکتوبر (ایجنسی) کانگریس کے سینئرلیڈر دگ وجے سنگھ نے آج دعوی کیا کہ بہار کے وزیراعلیٰ اور جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار پھر سے قلابازی کرکے عظیم اتحاد میں ہی آئیں گے۔ 
مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ مسٹر سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ مسٹر کمار وزیراعظم نریندر مودی کا سیاسی قد گرتے ہی پھر سے واپس لوٹیں گے اور مہا گٹھ بندھن میں آئیں گے۔ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں مسٹر نریندر مودی ہی بڑے بھائی کے



کردار میں ہیں اور جیسے ہی ان کا سیاسی قدکم ہوگا مسٹر کمار بغیر وقت بربا د کئے پالا بدل دیں گے۔ 

الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے انتخابی عمل ختم ہوتے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا وجود ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے مہا گٹھ بندھن کے خاکہ کے سلسلے میں پوچھے جانے پر کہاکہ انتخاب کے پہلے مہا گٹھ بندھن شکل لے لے گی۔ انہوں نے کہاکہ سال 1977 میں جنتا پارٹی کا مہا گٹھ بندھن انتخاب سے کچھ ہی دن پہلے ہی بناتھا۔ اس مرتبہ مہا گٹھ بندھن کی ایک بڑی شکل مسٹر نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کے خلاف بنے گی جو کامیاب ہوگا۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.