the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 21اکتوبر (یو این آئی) چھوٹی، مائکرو اور درمیانہ صنعت کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بدھ کو کہاکہ کھادی اور گرام ادیوگ کمیشن نئے ڈیزائن اور حکمت عملی بنا کر 5000کروڑ روپے کا سالانہ کاروبار کرسکتا ہے مسٹر گڈکری نے یہاں سلک، کپاس اور اون سے تیار کردہ کھادی کے جوتے۔چپل کی نئی سیریز آن لائن جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھادی کمیشن کو نئے ڈیزائنوں، نئی مصنوعات اور نئے بازارو ں کی طرف توجہ مبذو ل کرنی چاہئے۔ کپڑے سے تیار کردہ خواتین کے بیگ، رومال اور دیگر مصنوعات کی بیرون ملک بازاروں میں بہت مانگ ہے۔ کھادی کمیشن کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ غیرملکی



بازاروں میں پہنچ بناکر کمیشن 5000کروڑ روپے کا کاروبار کرسکتا ہے۔
اس موقع پر وزارت میں وزیرمملکت پرتاپ چندر پڈنگی نے کہاکہ کھادی کی اس پہل سے دیہی علاقوں میں کام کررہے فنکاروں اور کاریگروں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان جوتے چپلوں کو بنانے میں گجرات کے پٹولہ سلک، بنارسی سلک، مدھوبنی پینٹنگ سلک، کھادی ڈینم، ٹسر سلک، مٹکا کٹیا سلک، ٹویڈ اون اور کھادی کا کپڑے کا استعمال کیا گیا ہے۔
کمیشن کے چیرمین ونے وکمار سکسینہ نے کہاکہ ہندستانی جوتا بازار پچاس ہزار کروڑ روپے کا ہے۔ کھادی کمیشن کا ہدف اس میں سے ایک ہزار کروڑ کے بازار پر قبضہ کرنے کا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.