: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 6 مئی (یواین آئی) مرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ کی موت پر رنج کا اظہار کیا ہے ڈاکٹر نشنک نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ’’ راشٹریہ لوک دل کے صدر ، کسان اور مزدور طبقے
کے خیر خواہ ، سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ جی کے انتقال سے ساکت ہوں۔
اپنی طویل عوامی زندگی میں ، وہ ہمیشہ عوامی خدمت کے لئے پابند رہے۔
میں بھگوان بدری کیدار جی سے ان کی روح کے سکون اور لواحقین کو یہ ناقابل برداشت غم برداشت کرنے کی قوت عطا کرنے کی دعا کرتا ہوں۔