: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 30 جون (یو این آئی) فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا کے بنگلہ دیش دورہ کے بعد آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے نے آج بنگلہ دیش کے آرمی چیف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ فوج نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی فوج کی طرف سے بتایا گیا کہ جنرل نرونے بنگلہ دیش کے آرمی چیف ایس ایم شفیع الدین احمد سے ٹیلی فون پر بات
چیت کی اور دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
1971کے بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ میں جیت کی گولڈن جوبلی کے سال میں ہندستان اور بنگلہ دیش کے مابین دفاعی شعبہ میں تعاون میں مزید اضافہ کے لئے دونوں طرف سے پہل کی جارہی ہے۔
اسی طرح کی ایک پہلے کے تحت فضائیہ کے ایئر چیف مارشل بھدوریا بنگلہ دیش کے دوروزہ دورہ پر گئے تھے۔