the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12 جنوری (ایجنسی) وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے آج کہا کہ عالمی سطح پر وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کی بدولت آج پاکستان الگ تھلگ پڑ گیا ہے۔

محترمہ سیتارمن نے یہاں رام لیلا میدان میں بی جے پی کے قومی کنونشن کے دوسرے دن روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کی سیاسی تجویز کی حمایت کرتے ہوئےیہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر پاکستان الگ تھلگ پڑ گیا ہے۔ یہ کثیر قطبی دنیا ہے جہاں آپ کو ایک ساتھ تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم نے عالمی سطح پر رہنماؤں کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات بنائے ہیں۔ اسی لیے ہندوستان پاکستان کو الگ تھلگ کرنے میں کامیاب رہاہے۔



"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">اپنی تجویز میں مسٹر گڈکری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وقت میں پہلی دفعہ امریکہ نے پاکستان کے دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کی ۔انہوں نے پاکستان پر سرحد پار سے دہشت گردوں کو بھیج کر اور فساد کرواکر باالواسطہ طور پر جنگ چھیڑنے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ تین جنگیں ہارکر پاکستان کو احساس ہو چکا ہے کہ وہ براہ راست جنگ جیت نہیں سکتا، اس لیے وہ بالواسطہ جنگ پر اتر آیا ہے۔

مسٹر گڈکری نے کہا کہ مودی حکومت امن میں یقین رکھتی ہے، لیکن جو ملک کے اتحاد کو توڑنے کی کوشش کرے گا اسے "اینٹ کا جواب پتھر" سے دیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے بلکہ دہشت گردی کو کچل دیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.