: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی،21 ڈسمبر(ذرائع) برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئے تناؤ یا ٹائپ کے سامنے آنے کی وجہ سے وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرا کے سبھی بڑے شہروں میں نائٹ کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا ہے- پیر سے ریاست کے میٹروپولیٹن علاقوں میں 14 دن
تک نائٹ کرفیو لگایا جارہا ہے- یہ نائٹ کرفیو آج 22 ڈسمبر سے 5 جنوری تک لاگو رہے گا-
اسکے ساتھ ہی یوروپ اور مشرق وسطی سے آنے والے مسافروں ک 14 دنوں تک کورنٹائن میں بھیجا جائے گا- وہیں دیگر ملکوں سے مہاراشٹرا میں آنے والوں کو ہوم کورنٹائن میں رہنا ہوگا-