the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
ویلنگٹن ، 17 اگست (یواین آئی) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پیش نظر عام انتخابات 17 اکتوبر کے لئے ملتوی کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں عام انتخابات 19 ستمبر کو ہونا تھے۔
مسز آرڈرن نے پریس کانفرنس میں کہا ’’میں نے انتخابات کو 17 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے آخر میں مجھے مشورہ دیا گیا تھا کہ یہ تاریخ صحیح ہے اور اس میں زیادہ خطرہ بھی نہیں ہے کہ ہم نے اپنے حالات کو برقرار رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے سبھی پارٹیوں کو انتخابی مہم کیلئے کئی ہفتوں کا مزید وقت اور الیکشن کمیشن کے لئے کافی وقت مل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا’’ہمارے ملک میں کووڈ-19



کے پھر سے پھیلنے کیلئے یہ کوئی عمومی وقت نہیں ہے اور اسی لئے جب انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کرنا تھا ، میں نے سبھی پارٹیوں کے لیڈروں سے ان کی رائے پوچھی تھی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ کووڈ- 19 آنے والے کچھ وقت کے لئے ہمارے ساتھ رہے گا۔ بار بار انتخابی رکاوٹوں کا خطرہ کم نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ انتخابات کی تاریخ کو تبدیل نہیں کریں گی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ نیوزی لینڈ نے102 دنوں میں پہلی بار کورونا وائرس کے چار نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد افسران کو ملک کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ کو کوارنٹین کرنے کی تحریک دی ۔
خیال رہے نیوزی لینڈ میں کوروناوائرس کے کل 1271 کیسز ہیں اور 22 افراد کی موت ہوئی ہے۔
یواین آئی،اظ
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.