تہران، یکم جولائی (یو این آئی) ایران کی فرد و جوہری تنصیب پر سر گرمیوں کی نئی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں، امریکی حملے کے بعد گڑھوں کے اطراف کھدائی اور مشینری کی سر گرمیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی فرد و جوہری تنصیب پر سر گرمیوں کی نئی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی گئیں،
امریکی حملے کے بعد گڑھوں کے اطراف کھدائی اور مشینری کی سر گرمیاں جاری ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایٹمی تنصیب کے شمالی حصے پر کھدائی کی مشین تصاویر میں نظر آرہی ہیں اور داخلی دروازے کے قریب کرین کام کرتے دیکھی گئی ہے، تنصیب کے راستے پر متعدد گاڑیاں ہیں اور مقام تک رسائی کیلئے نیار استہ بنایا گیا ہے۔