حیدر آباد 14 مئی (یو این آئی) حیدر آباد کے سکریٹریٹ میں ریاستی انفار میشن کمیشن کے نئے ارکان نے حلف لیا۔
جن افراد نے حلف لیا ان میں پی وی سرینواس راؤ ،
محسنہ پروین، دیشال بھوپال اور ایودھیا ریڈی شامل ہیں۔
یہ تقریب وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، ریاستی چیف سکریٹری راما کر شنار اؤ اور دیگر شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔