the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 27 نومبر (ایجنسی) صدر رام ناتھ كووند نے آج کہا کہ ترقی کی دوڑمیں پیچھے چھوٹ گئے لوگوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے موجودہ حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں اور امید ہے کہ "نیوانڈیا" میں کوئی ترقی سے دور نہیں رہے گا۔ 
مسٹر كووندنے یہاں راشٹرپتی بھون میں ایک کتاب کے اجراء کے موقع پر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا "اس حکومت نے بنیاد مضبوط کرنے کے لئے کچھ پروگرام شروع کیے ہیں اور ٹھوس کوششیں کی ہیں تاکہ غریبی کو ختم کیا جاسکے اور اب تک سہولیات اور خدمات سے محروم لاکھوں افراد کے معیار زندگی کوبہتربنائی جاسکے ۔ 

خزانے اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیرارون جیٹلی نے آج صدر جمہوریہ



ہند رام ناتھ کووند کو "نیو انڈیا: مودی حکومت کے تحت یکسر تبدیلی" نامی کتاب کی پہلی کاپی پیش کی۔ مسٹر جیٹلی نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک تقریب میں باضابطہ طور پر اس کتاب کا اجرا کیا۔


اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہمعصر حکمرانی نے "نئے ہندوستان" کے ایک جامع نظریے کو خاکہ اور شکل دینے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ "سب کی شمولیت" صرف ایک نعرے سےکہیں زیادہ ہے۔ حکومت نے اس فلسفے کو اپنی پالیسی سازی کے مرکز میں رکھا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں کہ سماجی اقتصادی گروپ، برادریاں اور خطے، جو اب تک پیچھے رہ گئے تھے، بھارت کی ترقی کی داستان میں پوری طرح اصل دھارے میں شامل رہیں۔ اس حکومت نے کچھ بنیادی پروگرام شروع کیے ہیں اور غریبی کو فیصلہ کن انداز میں شکست دینے اور لاکھوں لوگوں کی زندگی کو بہتربنانے کی پُرعزم کوششیں کی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.