نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتار من نے منگل کو کہا کہ نئے انکم ٹیکس ایکٹ کو لاگو کرتے ہوئے، اس کے التزامات پر ایک معلوماتی کتابچہ جاری کیا جائے گا تا کہ ٹیکس دہندگان، پیشہ ور
افراد آسانی سے اس کے ساتھ کام کر سکیں۔
محترمہ سیتار من انکم ٹیکس بل 2025 اور ٹیکسیشن لاء (ترمیمی) بل 2025 پر راجیہ سبھا میں بیک وقت ہونے والی بحث کا جواب دے رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ نیا انکم ٹیکس بل تاریخی ہے۔