: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن، 21 جون (یو این آئی) امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو طویل عرصے سے ایران سے جنگ چاہتے تھے کیونکہ صرف اسی طریقے سے وہ ہمیشہ کے لیے اقتدار میں رہ سکتے ہیں۔
سابق امریکی صدر نے بل کلنٹن بتایا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے وہ اسرائیل اور ایران کے در میان جاری کشیدگی
کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عام شہری نہ مارے جائیں، مجھے امید ہے کہ صدر ٹرمپ ایسا ہی کریں گے۔
سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ نیتن یاہو یا پھر صدر ٹرمپ ایک بھر پور جنگ چاہتے ہیں جو خطے کو تباہ کر کے رکھ دے، امریکہ خطے میں اپنے اتحادیوں کا تحفظ کرے اور ساتھ ہی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی وکالت کرے۔