: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 مارچ (یو این آئی) نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیئوبا ہندوستان کے تین روزہ دورے پر یکم اپریل کو یہاں آ رہے ہیں۔ وہ وارانسی بھی جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق مسٹر دیئوبا 2 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں شرکت کریں گے اور دیگر سرکاری پروگراموں کے علاوہ وارانسی بھی جائیں گے
جہاں وہ کاشی وشواناتھ مندر اور دیگر تیرتھوں کے درشن اورپوجن کریں گے۔
اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی اور اقتصادی شراکت داری، تجارت، توانائی، صحت، کنیکٹوٹی، عوام کے درمیان رابطہ اور باہمی مفادات سے وابستہ مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے نئے معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔