: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نیپال کے سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنال کی اہلیہ رابی لکشمی چترکار بدھ کے روز انتقال کرگئیں۔ ان کی رہائش گاہ 'ڈلو' میں جاری ہنگاموں کے دوران آگ لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں نازک حالت میں کیرتی پور برن اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ یہ واقعہ ایسے
وقت پیش آیا ہے جب نیپال میں جنریشن زیڈ کی قیادت میں ہونے والے پرتشدد احتجاجات دوسرے دن بھی جاری رہے۔ اگرچہ حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا، مظاہرین نے وزیراعظم کے پی شرما اولی کو ہٹانے اور حکومت برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران مزید دو افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔