: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/23مارچ(ایجنسی) نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے اپریل کے پہلے ہفتہ میں ہندوستان کے دورہ پر جانے کا امکان ہے اور ان کےدورہ کو کامیاب بنانے کے لئے وزارتوں نے کام کرنا شروع کر
دیاہے۔
مقامی اخبار ہمالین ٹائمز نے آج بتایا کہ مسٹر اولی چھ سے آٹھ اپریل کے درمیان ہندوستان میں رہیں گے۔ اس سلسلہ میں اگرچہ اب تک رسمی اعلان نہیں کیا گیا ہے، مگر مسٹرا ولی نے وزارتوں کو ہندوستانی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا تیار کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔