: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
انقرہ، 25 جنوری (یو این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات سے متعلق بتایا کہ ہم نے دہشتگرد تنظیموں کے خلاف تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے صدر ایردوان نے گزشتہ روز انقرہ میں موجود ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران
اس بات کا اظہار کیا صدر ایردوان نے کہا کہ ہم ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو باہمی اعتماد و مفادات کی بنیادوں پر اہمیت دیتے ہیں،دونوں ملکوں کو دہشت گرد تنظیموں پی کےکے ،وائی پی جی ،پی وائی ڈی اور پی جے اے کے کے خلاف تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہوگا، ہم ایک بار پھر تین جنوری کو کرمان میں ہوئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔