نئی دہلی/15اپریل(ایجنسی) جیا پردا پر اعظم خان کی طرف سے کیے گئے قابل اعتراض ریمارکس کا مسئلہ بڑا ہوتا جارہا ہے، پیر کو قومی خوتاین کمیشن نے بھی اعظم خان کے بیان پر نوٹس لیتے ہوئے انکی شکایت الیکشن کمیشن سے کرنے کی بات کہی ہے، ساتھ ہی اعظم کو نوٹس بھیج کر جواب بھی مانگا ہے ، اس سے پہلے مجسٹریٹ نے خان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے، وہیں رام پور سے بی جے پی امیدوار جیا نے پیر کو خان کا پرچہ
نامزدگی منسوخ کرنے کی مانگ کی ہے-
جیا نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ، پہلے بھی خان نے اس طرح سے کئی بار کہا ہے، لیکن ملائم سنگھ اور اکھلیش یادو نے انکو کچھ نہیں کہا-