: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئي) بحریہ اڈیشہ کے یاس طوفان سے متاثرہ علاقوں میں راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو کھانے کے پیکٹ پہنچا رہی ہے بحریہ کی ڈیزاسٹر ریلیف ٹیم کو سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بالاسور کے پاریکھی بلاک کے آس پاس کے علاقوں میں امدادی کاموں کے لئے تعینات کی گئی ہے اس ٹیم نے بلاک پاریکھی کے صدر مقام میں ایک بڑی سماجی رسوئی قائم کی ہے۔ اس میں تیار کیا گیا کھانا 00 سے زائد اہلکاروں کے لئے بودھیگڈیا، ننداچک،بیلبینی کی ماہی گیر کالونیوں میں تقسیم کیا
گیا۔
دوسری امدادی ٹیم تالاساری، بھوگرئی، چندرمنی اور انچونڈی کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے لئے تالاساری (اڈیشہ کا سب سے شمالی مچھوارہ گاؤں) کے لئے روانہ کی گئي ہے۔
اس ٹیم نے بالاسور کی بندسڑکیں کھولنے کے لئے درختوں کی کٹائی کا کام بھی کیا ہے۔ ضلع بھدرک کے لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لئے بحریہ کے چار جہاز امدادی سامان کے ساتھ دھامرا بندرگاہ پر پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔ ضلع بالاسور میں راحت رسانی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لئے جہازوں کے ذریعہ ہیلی کاپٹر اڑان بھر رہے ہیں۔