the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 03 دسمبر (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے آج کہا کہ ہندوستانی بحریہ بحر ہند میں چین کی ہر سرگرمی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اورکووڈ چیلنج کے باوجود ملک کے سمندری مفادات کے تمام منفی حالات میں محدود وسائل کا استعمال کرتے ہوئے دفاع کرنے کے لئے پوری طرح تیارہے یوم بحریہ کے موقع پر یہاں سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل ہری کمار جنہوں نے تین روز قبل بحریہ کی باگ ڈور سنبھالی تھی، نے کہا کہ بحریہ کو تینوں سروسیز کے انضمام اور ملک کو دفاعی شعبہ میں خود مختار بنانے کے لیے چلائی



جارہی حکومت کے تمام اسکیموں کی بھرپور حمایت کررہی ہے اور ان میں جتنا ممکن ہو تعاون کررہی ہے۔
ایڈمرل نے کہا کہ ان کی قیادت میں بحریہ کا نصب العین 'شپس فرسٹ' ہوگا کیونکہ ہمارے جنگی جہاز اور ان پر تعینات افرادی قوت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ جس طرح فضائیہ کا نعرہ 'ایئر کرافٹ فرسٹ' ہے، اسی طرح بحریہ کا نعرہ ہے۔ بحریہ کی آبدوز سے متعلق انٹیلی جنس کے افشا ہونے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اس وقت مقامی ایجنسی اور بحریہ کی جانب سے اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ بحریہ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے اور اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.