حیدر آباد 3 جولائی (یو این آئی) سمیکت کسان مورچہ اور سنٹرل ٹریڈ یونینوں نے مودی حکومت کی مخالف عوام، مخالف مزدور اور مخالف کسان پالیسیوں کے خلاف 9 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا سے بات
کرتے ہوئے مورچہ کے لیڈر و سابق رکن پارلیمنٹ وی شو بھا نندیشور راو اور مورچہ کے تلنگانہ لیڈروں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت قانونی ایم ایس پی کے لئے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے زراعت کو کارپوریٹ کے کنڑل میں ڈھکیل رہی ہے۔