: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 10 ستمبر (ایجنسی) سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے مودی حکومت پر عوام سے کئے گئےوعدے پورا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کو عوام کے خلاف کام کر رہی حکومت کو تبدیل کرنے کے لئے متحد ہونے کی ضرور ت ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کانگریس کے 'بھارت بند' کے دوران یہاں رام لیلا میدان میں منعقد دھرنا و مظاہرہ میں کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو اپنے تمام اختلافات فراموش کرکے ملک کے اتحاد، سالمیت اور جمہوريت کے لئے متحد ہوکر کام کرنے اور مودی
حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے. کسان،تاجر، چھوٹے بڑے کاروباری اور نوجوان پریشان ہیں ، لہذا مل کر اس حکومت کو اقتدار سے باہر کرنےکی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ سارا اپوزیشن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور آسمان چھوتی مہنگائی پر حکومت کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنے اور عوام کی آواز بلند کرنے کے لئے آج جمع ہوا۔