: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کلکتہ ، 30 مارچ (یواین آئی)نندی گرام میں بی جے پی امید وار شوبھندو ادھیکاری کے حق میں روڈ شو کرنے کے بعد مرکزیر واخلہ امیت شاہ نے کہاکہ یہاں سے ممتا بنرجی کی شکست یقینی یے اور ادھیکاری بہر صورت کامیابی حاصل کریں گے-انتخابی مہم کے آخری دن مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے نندی گرام میں روڈ شو کیا۔ -
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعوی کیا کہ ممتا بنرجی
نندی گرام میں ہاریں گی اور شوبھندو ادھیکاری کی بھاری اکثریت سے جیت ہوگی-
امیت شاہ نے ممتا بنرجی کے زخمی ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اہنی صحت سے متعلق بلیٹن جاری کرنا چاہیے-انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے اقتدار پر آنے کے بعد بنگال سے تشدد کا خاتمہ ہوجائے گا.سی اے اے نافذ کیا جائے گا. انہوں نے کہاکہ ممتا بنرجی کے اقتدار میں بنگال کی ترقی نہیں ہوئی ہے-