: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی،23 اگسٹ (ذرائع) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے این ڈی اے کے نائب صدر کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے جمعہ کو ٹی ڈی پی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ نئی دہلی میں سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نائب صدر کے
عہدے کے لیے موزوں ترین امیدوار ہیں۔چندرابابو نائیڈو نے کہا، "ہمیں بہت خوشی ہے کہ این ڈی اے نے سی پی رادھا کرشنن کو ہندوستان کے نائب صدر کے عہدے کے لیے امیدوار کے طور پر چنا ہے۔ وہ سب سے موزوں امیدوار ہیں۔ ہم انہیں اپنی حمایت دینے میں بہت خوش ہیں۔ ٹی ڈی پی نے انتخابات سے پہلے این ڈی اے میں شمولیت اختیار کی تھی۔