: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امروتی/25جنوری(ایجنسی) کانگریس کی طرف سے آندھرا پردیش انتخاب اکیلے لڑنے کے اعلان کے ایک دن بعد ریاست کے وزیراعلی چندرابابو نائیڈو نے جمعرات کو اشارہ دیا کہ انکی پارٹی ٹی ڈی پی کا بھی ریاست میں قومی جماعت پارٹی کے ساتھ کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہوگا،
نائیڈو نے ایک ٹیلی کانفرنسنگ کے دوران ٹی ڈی پی رہنماؤں سے کہا کہ ریاست میں اتحاد جماعتوں کی خواہشات پر بنیاد پر ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم قومی سطح پر ساتھ مل کر بی جے پی کے خلاف لڑ رہے ہیں ، ہم ملک بچاؤ ، جمہوریت بچاؤ، نعروں کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر ساتھ آئے ہیں.