the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔ یکم نومبر(ایجنسی) تلگودیشم کے قومی صدر و آندھراپردیش کے وزیراعلی چندرابابونائیڈو جو آئندہ سال لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں نے آج قومی دارالحکومت نئی دہلی میں صدر کانگریس راہل گاندھی سے ان کی سرکاری قیامگاہ پر ملاقات کی ۔
تلنگانہ میں حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے خلاف عظیم اتحاد کی تشکیل عمل میں لائی جارہی ہے ۔تلگودیشم اس اتحاد کا حصہ ہے ۔ ملاقات کے دوران مرکز نے بی جے پی کے خلاف عظیم اتحاد کی تشکیل کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکز نے اے پی کو خصوصی درجہ دینے سے انکار کردیا جس پر تلگودیشم نے این ڈی اے سے علحدگی اختیار کرلی تھی اور مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی پیش کی گئی تھی۔

چندرابابو نے اس ملاقات کے دوران این ڈی اے کے خلاف تمام جماعتوں کو متحد کرنے کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی ۔ ملک میں کچھ عرصہ سے جاری سرگرمیوں اور ملک بچاؤ جمہوریت بچاؤ کے راہل گاندھی کے نعرہ کے پیش نظر اس ملاقات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔ آج چندرابابو نے دہلی میں این سی پی کے لیڈر شرت پوار کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ سے بھی ملاقات کی ہے ۔


Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
فاروق عبداللہ نے بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چندرابابونائیڈو نے قبل ازیں ایرپورٹ پر کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد سے بھی ملاقات کی ۔ تلگودیشم پارٹی 2019کے انتخابات میں مرکز میں بی جے پی کو برسراقتدار آنے سے روکنے کے لئے اہم رول ادا کررہی ہے ۔
سمجھا جاتا ہے کہ اس اتحاد کے سلسلہ میں کانگریس سے وہ حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور علاقائی جماعتوں میں اس اتحاد میں اہم رول ہوگا۔ حالانکہ چندرابابونائیڈو نے خود کو وزیراعظم کے عہدہ کی دوڑ سے دور رکھا ہے۔ ایک ہفتہ کے دوران چندرابابو کا دہلی کا یہ دوسرا دورہ ہے ۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ مرکز نے اے پی سے شدید ناانصافی کی ہے اور اے پی تنظیم نو قانون میں اے پی سے کئے گئے تمام وعدوں سے مرکز نے انحراف کیا ہے۔ راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد چندرابابونائیڈو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی اور آربی آئی جیسے مرکزی اداروں کو بچانے کے مسئلہ کے ساتھ ساتھ ملک میں جاری سیاسی سرگرمیوں پر بھی بات چیت ہوئی ۔چندرابابونے کہا کہ ہمیں ملک اور جمہوریت کو بچانا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.