نئی دہلی، 29 جولائی (یو این آئی) راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر جگت پر کاش نڈا کو منگل کو اپنے بیان پر اپوزیشن لیڈر ملکار جن کھڑگے سے معافی مانگنی پڑی۔
ایوان میں آپریشن سندور پر بحث کے دوران مسٹر نڈا نے
مسٹر کھڑگے کی تقریر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کئے گئے تبصروں پر اعتراض ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر کھڑگے نے وزیر اعظم کے لئے جو الفاظ استعمال کئے ہیں وہ قابل اعتراض ہیں اور انہیں کارروائی سے ہٹادیا جانا چاہئے۔