the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 27 جنوری (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرساد نڈا نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کجریوال پر زبردست حملہ کرتے ہوئے پیر کو ان پر ووٹ بینک کے لئے’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ کا حامی ہونے کا الزام لگایا۔
دہلی اسمبلی کے لئےآٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کیلئے بی جے پی اور’ آپ ‘کے لیڈروں کے درمیان پولنگ کا وقت قریب آنے کے ساتھ ساتھ انتخابی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔
مسٹر نڈا نے آج دو ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ملک مخالف نعرے لگانے والوں پر چارج شیٹ دائر کرنے کی اجازت نہ دینے کے لئے سوال کھڑے کئے۔
بی جے پی صدر نے کہا’’کنہیا کمار، عمر خالد اور کچھ دیگر ملک مخالف



طاقتوں نے ’بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے‘ جیسے نعرے لگائے۔ یہ لوگ ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ ان کے خلاف قانونی اداروں نے اس معاملہ کی تحقیقات کی اور گزشتہ سال جنوری میں چارج شیٹ دائر کرنے کے لئے تیار تھی‘‘۔
انہوں نے کہا کہ جانچ ایجنسیوں کو چارج شیٹ دائر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بی جے پی صدر نے کہا’’جانچ ایجنسیوں نے ٹکڑے ٹکڑے گینگ پر کاروائی کے لئے کجریوال سے اجازت مانگی، مگر ایک سال گزر جانے کے بعد بھی کل تک اس کی اجازت نہیں دی گئی۔ کجریوال کو دہلی کے عوام کو یہ بتانا چاہیے کہ جو لوگ ملک کو توڑنا چاہتے ہیں ان کی حمایت کیوں کر رہے ہیں؟ ایسا اس لئے ہے کیونکہ ملک مخالف قوتوں پر کارروائی سے ان کے ووٹ بینک پر اثر ڈالے گا؟ ‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.