: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو بہار حکومت کو مظفر پور شیلٹر ہوم جنسی ہراسانی معاملے میں کارروائی کی رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے ریاستی حکومت کو 16 زیر التوا مقدمات میں قصوروار سرکاری اہلکاروں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے علاوہ مقدمات کی صورتحال پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔
بنچ نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن
(سی بی آئی) کے ذریعہ قصوروار افسران کے خلاف تادیبی کارروائی اور معاملے میں شامل این جی او کو سیاہ فہرست میں ڈالنے کی سفارشات کے مطابق کارروائی کے بارے میں معلومات دینے کو کہا۔
عدالت عظمیٰ نے ریاستی حکومت کو یہ ہدایات صحافی نویدیتا جھا کی ایک عرضی کی سماعت کے دوران دیں۔ انہوں نے اس معاملے کی میڈیا رپورٹنگ پر پٹنہ ہائی کورٹ کی طرف سے لگائی گئی وسیع پیمانے پر پابندی کو چیلنج کیا تھا۔