the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/29جون(ایجنسی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری و ترجمان مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ ایک مذہبی تنظیم ہے اور سیاست سے اس کا کوئی تعلق نہیں لہذا 2019 کے الیکشن کے بارے میں غور و خوض کرنے کا کوئی سوال نہیں ہی پیدا ہوتا۔

مولانا نے آج یہاں جاری اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ 15؍جولائی 2018ء کو ندوۃ العلماء لکھنؤ میں بورڈ کی



مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوگا، بورڈ ایک مذہبی تنظیم ہے جو ملک میں مسلمانوں کے لئے شرعی قوانین کے تحفظ، سماج کی اصلاح، ازدواجی تنازعات آپسی طور پر حل کرنے کی ترغیب اور شریعت اسلامی کی مصلحتوں کی تفہیم کا کام کرتی ہے، انتخابی سیاست سے بورڈ کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔


انہوں نے کہاکہ بورڈ نے اپنے آپ کو اس سے ہمیشہ دور رکھا ہے، اس لئے بعض اخبارات میں جو یہ خبریں آئی ہیں کہ بورڈ کی میٹنگ 2019ء کے الیکشن کے پس منظر میں منعقد ہورہی ہے، غلط ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.