: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر 12 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر نیشنل کا نفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قبضے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک خطر ناک، ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی قبضے کو زبردستی مسلط
کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ غزہ میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا تسلسل ہے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے اسرائیل امن عمل کو مکمل طور پر ناکام بنا چکا ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے معاملے میں چنگیز خان کی فوجوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب مکمل طور پر بے لگام ہو چکا ہے۔