the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی" 6 اکتوبر(ایجنسی)مرکزی حکومت کی طرف سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150ویں جینتی تقریبات کے تحت اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے آج یہاں مہاتما گاندھی کے اصولوں اور نظریات پر مبنی شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔
اس مشاعرے میں ملک کے مشہور شعراء وسیم بریلوی" حسیب سوز" منظر بھوپالی" منصور عثمانی" مظفر علی " ڈاکٹر نسیم نکہت "اقبال اشہر" اعجاز پاپولر میرٹھی" سریندر سنگھ شجر" نکہت امروہوی نے اپنے اپنے کلام کے ذریعہ لوگوں میں امن " انسانیت اور اتحاد کا پیغام دیا۔
ملک کے ان معروف شعرا نے مہاتما گاندھی کے خیرسگالی" قومی اتحا"" جمہوری قدروں" اہنسا اور امن عالم کے پیغامات



پر مبنی اپنے کلام پیش کئے۔جنہیں وہاں موجود سامعین نے خوب داد دی۔

ا س پروگرام میں سماجی" سیاسی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات" دانشور اور بڑی تعداد میں نوجوان بھی موجود تھے۔ جنہوں نے شعراء کے کلام پر دل کھول کر داد دی۔
مشاعرے کا افتتاح کرتے ہوئے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام جہاں ایک طرف مہاتما گاندھی کے امن اور اہنسا کے پیغام کی توسیع میں مدد گار ثابت ہوں گے وہیں ان پروگراموں سے ملک میں سماجی خیرسگالی" بھائی چارہ " یگانگت کو مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مشاعرے دہلی کے علاوہ ممبئی" لکھنؤ" چنڈی گڑھ" احمد آباد" بنگلورو" رانچی وغیرہ میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.