: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 14 مئی (یو این آئی) صدر در و پری مرمو نے سرحد پار دہشت گردی کے خلاف آپریشن سندور میں ہندوستانی افواج کی بہادری، لگن اور کامیابی کی تعریف کی ہے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے بدھ کو یہاں راشٹرپتی بھون میں مسز مر مو سے ملاقات کی اور انہیں آپریشن
سندور کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر تینوں مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں۔ جنرل چوہان نے آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، فضائیہ کے سر براہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور بحریہ کے سر براہ ایڈ مرل دنیش ترپاٹھی کے ساتھ صدر کو پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا۔