: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/17اکتوبر(ایجنسی) بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدعنوانی سے متعلق تحقیقاتی صحافت کی معروف خاتون صحافی ڈیفن کروآنا غالیزیا کی کار میں نصب کیا گیا بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل
کردیاگیا ہے ۔
مالٹا کے وزیراعظم جوزف موسکیٹ نے خاتون صحافی کی بم دھماکے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعظم نے واقعہ کو ظلم و بربریت کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔