حیدرآباد،٥ اگسٹ (ذرائع) حیدرآباد کےعلاقے کنگ کوٹھی میں جی ایچ ایم سی (سرکل 16) کے حکام نے فٹ پاتھ پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ایک خصوصی مہم چلائی۔ اس مہم کے تحت فٹ پاتھ پر بنائی گئی غیر مجاز تعمیرات اور رکاوٹوں
کو ہٹا دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق، سیکنڈ ہینڈ ٹو وہیلر گاڑیوں کے شوروم مالکان فٹ پاتھ پر بائیکس کھڑی کر تے ہوئے فروخت کرتےہیں، جس کی وجہ سے راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا اور ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پیدا ہو رہا تھا۔