the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،7جون (یو این آئی) جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا ہے کہ وارانسی سنکٹ موچن مندر بم دھماکے معاملے میں اکلوتے ملزم مفتی ولی اللہ کوغازی آباد کی خصوصی سیشن عدالت کی دی گئی پھانسی کی سزا کے خلاف ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔ یہ اطلاع جمعی ۃ آج یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دی ہے۔
رییلیز کے مطابق غازی آباد کی خصوصی سیشن عدالت کے جج جیتندر کمار سنہا نے 6 جون کو 2006 سنکٹ موچن مندر سلسلے وار بم دھماکہ معاملے کے اکلوتے ملزم مفتی ولی اللہ کو پھانسی کی سزا سنا ئی ہے۔ مفتی ولی اللہ کا تعلق اترپردیش کے پھول پور سے ہے۔
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے بم دھماکے کے ایک معاملے میں غازی آبادسیشن کورٹ کے ذریعہ مفتی ولی اللہ کو دی گئی پھانسی کی سزاپر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نچلی



عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا ہمیں پورایقین ہے کہ اعلیٰ عدالت سے انکو مکمل انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسے متعددمعاملے ہیں،جن میں نچلی عدالتوں نے سزائیں دیں مگر جب وہ معاملے اعلیٰ عدالت میں گئے تومکمل انصاف ہوا، اس کی ایک بڑی مثال اکشردھام مندرحملہ کا معاملہ ہے، جس میں نچلی عدالت نے مفتی عبدالقیوم سمیت تین افرادکو پھانسی اور چارلوگوں کو عمر قید کی سزادی تھی، یہاں تک کہ گجرات ہائی کورٹ نے بھی اس فیصلہ کو برقراررکھاتھا، لیکن جمعیۃعلماء ہند کی قانونی امدادکے نتیجہ میں جب یہ مقدمہ سپریم کورٹ میں گیا تو یہ سارے لوگ نہ صرف باعزت بری ہوئے بلکہ بے گناہوں کو دہشت گردی کے الزام میں پھانسنے پر عدالت نے گجرات پولس کی سخت سرزنش بھی کی تھی۔ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ اس مقدمہ میں بھی ہمیں اورمقدمات کی طرح کامیابی حاصل ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.