نئی دہلی، 21 اگست (یو این آئی) لوک سبھا کے اجلاس کے دوران، کٹیہار کے رکن پارلیمنٹ طارق انور نے آسام میں اقلیتی برادریوں، خاص طور پر مسلم کمیونٹی کی تعلیم ، روز گار اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کے معاملے کو اٹھایا اور اقلیتی امور کے وزیر سے سوالات پوچھے (اے) آسام میں اقلیتی برادریوں بالخصوص مسلمانوں کی تعلیم ، روزگار اور معاشی طور پر با اختیار بنانے کے لیے چلائی جانے والی اسکیموں کی
تفصیلات کیا ہیں ؟ (ب) آسام میں مسلمانوں کو در پیش شہریت کے خدشات، معاشی پسماندگی اور سماجی امتیاز کو دور کرنے کے لیے کون سے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں ؟ ۔ (سی) نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور ان کمیونٹیز کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تربیت اور قرض کی اسکیموں کے کیا نام ہیں؟
(ڈی) اقلیتی اکثریتی علاقوں میں سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیا اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ؟