: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
گورکھپور ، 19 جولائی (یو این آئی) گورکھپور سے رکن پارلیمان اور معروف اداکار روی کشن شکلا کو مرکزی حکومت نے وزارت ارضیاتی علوم ( پر تھوی و گیان منترالیہ ) کی ہندی مشاورتی کمیٹی کارکن مقرر کیا ہے اس کمیٹی کا مقصد وزارت میں ہندی زبان کے استعمال اور فروغ کو بڑھاوا دینا ہے رکن
پارلیمان شکلا سے توقع کی گئی ہے کہ وہ کمیٹی کے کاموں میں سر گرمی سے حصہ لیں گے اور اپنے قیمتی مشوروں سے ہندی زبان کو مضبوط بنانے میں تعاون کریں گے۔ یہ نامزدگی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو کی سفارش پر کی گئی ہے۔