جموں ، 16 مئی (یو این آئی) جموں کے بشناہ علاقے کے ایک نواحی گاؤں میں جمعہ کے روز ایک موٹار شیل برآمد ہوا جسے سکیورٹی فورسز نے بحفاظت ناکارہ بنادیا۔ حکام کے مطابق یہ شیل حالیہ کے دوران پاکستان کی جانب سے داغا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعے کی صبح جموں کے بشنا علاقے میں مقامی کسانوں نے موٹار شیل اپنے کھیتوں کے نزدیک دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔
اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچا اور احتیاط کے ساتھ شیل کو ناکارہ بنایا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کارروائی بھی انجام دی تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کہیں اور بھی کوئی بارودی مواد موجود نہ ہو۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی مشکوک شئے یا غیر معمولی اشیاء کو دیکھیں تو فور احکام کو مطلع کریں اور خود سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں-