the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
نئی دہلی، 23مئی (یو این آئی)شدید سمندری طوفان ’امفان‘ کی وجہ سے مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کے بے گھر ہونے کی اطلاعات کے درمیان اقوام متحدہ کی طرف سے جاری رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں گزشتہ برس 2019میں ملک میں قدرتی آفت، تنازعات اور تشدد کے واقعات کی وجہ سے پچاس لاکھ سے زیادہ افراد داخلی طورپر بے گھر ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے بچوں کا فنڈ (یونیسیف) کی ’لاسٹ ایٹ ہوم‘ کے عنوان والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس پوری دنیا میں بے گھر ہونے کے تقریباًً 330لاکھ نئے معاملے درج کئے گئے۔



ان میں نقل مکانی کے تقریباً 250لاکھ قدرتی آفت اور 80.5لاکھ معاملے تنازعات اور تشدد کے واقعات سے منسلک ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہندستان میں 2019میں 50.37.000داخلی نقل مکانی کے اعداد و شمار میں 50,18,000معاملے قدرتی آفت سے متعلق اور 19,000معاملات تنازعات اور تشدد کے واقعات سے منسلک ہیں۔
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق ہندستان، فلپائن اور چین قدرتی آفات سے بہت زیادہ متاثر ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ ان ممالک میں قدرتی آفت سے بے گھر ہونے کے معاملات پوری دنیا کے 69فیصد ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.