the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،3 مئی ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی خوفناک شکل کے بیچ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3،68،147 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کردو کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے، اسی عرصے کے دوران 3،417 افراد کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2،18،959 ہوگئی ہے دریں اثنا اسی مدت کے دوران تین لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس وبا کو شکست دی ہے۔
ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 12،10،347



افراد کے ویکسینیشن کے ساتھ اب تک 15 کروڑ 71 لاکھ 98 ہزار 207 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،68،147 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 99 لاکھ 25 ہزار 604 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 3،00،732 مریض بھی صحت مند ہوئے جس سے ابھی تک ملک میں ایک کروڑ 62 لاکھ 93 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.