نئی دہلی، 26 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے قانونی شعبہ کا بہت بڑا پرو گرام 2 اگست کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد کیا جائے گا، جس میں پارٹی کے قومی صدر ملک ارجن کھڑگے لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی بھی شرکت کریں گے اس پرو گرام میں ملک بھر سے 1200 سے زائد ماہرین قانون اور سر گرم کارکنان شرکت
کریں گے اس پروگرام میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور کانگریس کی زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔
پرو گرام میں تین اہم سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ سینئر لیڈران جیسے وزیر اعلی، سابق مرکزی وزیر ، کانگریس جنرل سکریٹری ہر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ محترمہ پرینکا گاندھی بھی ایک سیشن میں حصہ لیں گی۔