the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 5 فروری (ایجنسی) ملک میں 17 ویں لوک سبھا کے انتخابات کی تیاریوں کے درمیان سابق صدر پرنب مکھرجی نے انتخابات میں ووٹروں کو متاثر کرنے کے لئے دھن دولت اور طاقت استعمال کرنے کے رجحان کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔
لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے شائع کتاب - گریٹ مارچ آف ڈیموکریسی، سیون ڈکیڈ آف انڈياز الیکشن" کے دیباچے میں مسٹر مکھرجی نے کہا کہ ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے بہت سے اقدام کئے گئے ہیں لیکن رائے دہندگان کو متاثر کرنے کے لئے دھن دولت اور طاقت کا بیجا استعمال اب بھی تشویش کا موضوع ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منفی رجحان پر روک



نہیں لگا ئی گئی تو جمہوریت کی روح پر ایک گہرا دھچکا ہوگا۔ اس کتاب کی ادارت سابق چیف الیکشن کمشنر شہاب الدین یعقوب قریشی نے کیا ہے۔


انتخابی سسٹم میں لوگوں کی شراکت بڑھانے کے لئے الیکشن کمیشن کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے مسٹر مکھرجی نے کہا کہ کمیشن اور اس کے حکام نے ملک میں کامیابی انتخابات کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔کمیشن نے ووٹروں کی تعداد بڑھانے، ان کو تعلیم یافتہ بناکراور حوصلہ افزائی کر کےانتخابی نظام میں ان کی شراکت بڑھانے، انتخابات میں بلیک منی، دھن دولت اور پیڈ نیوز روکنے اور لوگوں کے لئے بغیر خوف کے ووٹ ڈالنے کا ماحول تیار کرنے جیسے قابل ستائش کام کئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.