: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،26اگسٹ (ایجنسی) گوشت کی برآمد ات کے متنازعہ تاجر معین قریشی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے حوالہ معاملہ میں گرفتار کیا ہے ۔ گرفتاری کے بعد عدالت نے قریشی کو 31 اگست تک ای ڈی کی تحویل میں بھیج دیا ہے ۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق، قریشی کو یہاں رات کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا تھا
اور اسی دوران اسے گرفتار کر لیا گیا ۔ قریشی کو حوالہ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ وہ جانچ میں تعاون نہیں کررہا تھا۔
ای ڈی اس سے پہلے اس معاملہ میں قریشی سے پہلے بھی کئی بار پوچھ گچھ کرچکا ہے۔ اس سال اس کے خلاف نئی ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اس میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر اے پی سنگھ کا بھی نام ہے ۔