ریاض، یکم ستمبر (یو این آئی) سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کے روز ر فلسطینی نی اتھارٹی اتھارٹی کے کے نائب نا صدر حسین الشیخ سے ملاقات میں فلسطین کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض کے قصر الیمامہ میں
الشیخ کا استقبال کیا جہاں انہوں نے فلسطین کے مقصد اور فلسطینی عوام کے مفادات کی حمایت کے لیے ہونے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔
محمد بن سلمان اور الشیخ کے درمیان یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب غزہ کی پٹی میں انسانی صورت حال پر بین الاقوامی احتجاج کے باوجود اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔