the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پٹنہ 16 اکتوبر ( یواین آئی ) وزیراعظم نریندر مودی بہار میں ہورہے اسمبلی انتخاب کیلئے قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) امیدواروں کے حق میں وزیراعلیٰ نتیش کمار او ر دیگر حلیف جماعتوں کے سنیئر لیڈر ان کے ساتھ 12 ریلیاں کریںگے ۔
بہار بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے انتخابی انچارج اور مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ دیوندر فڑنویس نے جمعہ کو یہاںپریس کانفرنس میں کہاکہ سبھی ریلی مشترکہ طور سے این ڈی ے کی ہوگی ۔ ان سبھی ریلیوں میں مسٹر مودی کے ساتھ جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے قومی صدر اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور حلیف ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) اور ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کے لیڈر بھی موجود رہیںگے ۔ مسٹر مودی کی کل 12 ریلیاںہوںگی ۔
مسٹر فڑنویس نے کہاکہ پہلی ریلی 23 اکتوبر کو سہسرام ، گیا اور بھاگلپور میںہوگی ۔ اسی



طرح 28 اکتوبر کو دربھنگہ ، مظفر پور اور پٹنہ میں کی جائے گی ، انہوںنے کہاکہ یکم نومبر کو چھپرہ ، مشرقی چمپارن اور سمستی پور میں اور 03 نومبر کو مغربی چمپارن ، سہرسہ، فاربس گنج اور ارریہ میں ہوگی ۔
بی جے پی کے انتخابی انچارج نے کہاکہ متعلقہ ضلع انتظامیہ سوشل ڈسٹنسنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے ریلی میں کتنے لوگ آئیںگے اس کی جانچ کرے گی ۔ ریلی مقام پر سوشل ڈسٹنسنگ کو دیکھتے ہوئے کرسی اور ماسک کا نظم کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جو بھی رہنما اصول ہوںگے اس پر عمل کیاجائےگا۔ ریلی مقام کے آس پاس کے 15 سے 20 اسمبلی حلقوںمیں سے ہرایک کے پانچ بڑے میدانوں میں ایل ای ڈی اسکرین لگائے جائیںگے تاکہ قریب 100 جگہوں پر ایک ساتھ لوگ سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرتے ہوئے مسٹر مودی کی تقریر سن سکیں۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جڑیں اس کے لئے تکنیک کی مدد لی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.