نئی دہلی، 11 اپریل (یو این آئی) کا نگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ انہوں نے تقریباً
ایک سال قبل روزگار سے متعلق اسکیم کو بہت دھوم دھام سے شروع کیا تھا لیکن
اس کے نتائج زمین پر نظر نہیں آرہے ہیں مسٹر گاندھی نے آج کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے اس اسکیم کے لیے بھاری رقم کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کے لیے فنڈز بھی مختص کیے گئے تھے ، لیکن یہ رقم واپس کر دی گئی ہے اور اس طرح وزیر اعظم کی یہ اسکیم بھی محض نعرہ ثابت ہوئی ہے۔