نئی دہلی ، 09 جون (یو این آئی) کا نگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے 11 سالہ دور میں خدمت بہتر حکمرانی اور غریبوں کی بہبود کے دعوؤں کو دھو کہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دعوے صرف کاغذی ہیں اور زمین پر ان دعوؤں کی کوئی تصویر نظر نہیں آتی۔
کانگریس ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے سر براہ اور سابق رکن پارلیمنٹ راجیو گوڑا اور ایڈووکیٹ مہیما سنگھ نے پیر کو یہاں پارٹی کے نئے صدر دفتر اندرا
بھون میں ایک پر یس کا نفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے 11 سالہ دور میں صرف دعوے کیے ہیں، لیکن زمین پر اس کے دعوؤں کی کوئی حقیقت نظر نہیں آتی۔ حکومت مسلسل معاشی ترقی کا دعویٰ کر رہی ہے، لیکن یہ دعوے اس کے جھوٹے وعدوں پر مبنی ہیں کیونکہ گزشتہ سال معاشی ترقی کی
شرح 6.5 فیصد رہی جو کو وڈ کے بعد سب سے کم ہے۔ حکومت صرف پروپیگنڈے میں مصروف ہے اور زمین پر اس کے دعوؤں کی حقیقت کہیں دکھائی نہیں دیتی۔