: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 11 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 12 جنوری کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے مسٹر مودی دوپہرتقریباً ساڑھے بارہ بجے ناسک پہنچیں گے، جہاں وہ 27ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے سہ پہر تقریباًساڑھے تین بجے ممبئی میں آنجہانی وزیر اعظم
اٹل بہاری واجپئی سیوری نہوا شیوا اٹل سیتو کا افتتاح کریں گے اور اس میں سفر کریں گے شام تقریباً سواچار بجے وزیر اعظم نوی ممبئی میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گےاورقوم کے نام وقف کریں گے ۔